Faraz Faizi

Add To collaction

تمہیں احساس نہیں اور ہم بھی گلہ رکھ نہ سکے



♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

‌دل کو ہم درد محبت سے جدا رکھ نہ سکے

‌اور کچھ اس کے سوا مال و متا رکھ نہ سکے


‌تم سے ہر روز ملاقات تو ہوتی ہے مری

‌زندگی پر کبھی ہم تیرا پتہ رکھ نہ سکے


‌نہ وہ مخلص ہے نہ ہمدرد نہ غمخوار ہی ہے

‌دوستوں کیلئے جو حرف دعا رکھ نہ سکے


‌دل تو تم نے بھی کئی بار دکھایا ہے مرا

‌تمہیں احساس نہیں اور ہم بھی گلہ رکھ نہ سکے


‌شخصیت دیکھ کے یاری نہیں کرتا فیضی

‌کتنے ہی دیکھے ہیں جو پاس وفا رکھ نہ سکے

♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥

آپ کا: فراز فیضی..9326187516

   10
7 Comments

Simran Bhagat

12-Jan-2022 04:26 PM

Good

Reply

Anjana

12-Jan-2022 03:00 PM

Wah

Reply

Simran Bhagat

09-Oct-2021 10:09 PM

Nyc

Reply